کراچی، دور عصر کی یزیدیت سے نبردآزما ہونے کے لیے فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگا، علامہ مختار امامی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت سیکرٹریٹ سولجربازار میں یوم ولادت امام حسین ؑ کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور عصر کی یزیدیت سے نبردآزما ہونے کے لیے فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگا۔امام عالی مقام نواسہ رسول ﷺ حضرت حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی شکل مجروح کرنے والوں کے ساتھ جس شجاعت سے مقابلہ کیا آج اسی کی ضرورت ہے۔

امت مسلمہ کے انتشار کا واحد حل دراہلبیت علیہم السلام سے تمسک میں ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبی سندھ سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی امام حسین ؑ کے یوم ولادت کے مناسبت سے منعقدہ جشن کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا امام حسین علیہ السلام نے چودہ سال قبل ان دہشت گردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

(جاری ہے)

آج بھی بیشتر تکفیری گروہ یزیدی فکر کو پروان چڑھانے کے درپے ہیں۔یہ لوگ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ شیعہ سنیوحدت نے انہیں ناکامی سے دوچار کیا ہے۔ امام عالی مقام نے دین اسلام کی بقا کے لیے سب کچھ قربان کر کے یہ درس دیا ہے کہ دین اسلام ہر شے سے مقدم ہے۔انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ ہم سب سیرت حسینی ؑ کے حقیقی معنوں میں پیروکار بنیں اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی رہنما آصف صفوی،ناصر حسینی،حیدر زیدیبھی موجود تھے ۔#

متعلقہ عنوان :