راولپنڈی ،سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سکواڈرن لیڈر (ر) محمد عرفان الٰہیکی مدت ملازمت پوری ہونے پر الوداعی تقریب کااہتمام

جمعہ 20 اپریل 2018 23:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سکواڈرن لیڈر (ر) محمد عرفان الٰہی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے جمعہ کے روز ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے جن کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی تقریب میںوزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان،قائم مقام ڈی جی سول ایوی ایشن اٹھارٹی سمیت پی آئی اے اور ڈویژن کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اس موقع پرسردار مہتاب احمد خان نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگاانہوں نے کہاکے عرفان الٰہی نے اپنے فرائض منصبی کو بھرپور انداز میں اداکیاسبکدوش ہونے والے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی نے اپنے الوداعی خطاب میں فرائض کی انجام دہی کے دوران متعلقہ افسران و عملے کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :