راولپنڈی کینٹ اور ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران8مزید کلینک سربمہر ، رپورٹ ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کو بھجوا دی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ صحت پنجاب کی خصوصی ٹاسک فورس نے راولپنڈی کینٹ اور ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران8مزید کلینک سربمہر کر کے رپورٹ ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کو بھجوا دی ہے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ امبر گیلانی کی سربراہی میںڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر الیاس اورممبر ٹاسک فور س پنجاب ہیلتھ کیئر نوید انور پر مشتمل ٹیم نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپر یشن کے دوران نصیر آباد بازار میں جہانگیر کلینک و الشفاء کلینک ،مصر یال روڈ پر امان ہسپتال ،قاسم آ باد میں آ صف کلینک سربمہر کر دیئے جبکہ اے سی ٹیکسلا کی سربراہی میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی میں ڈاکٹر نا صر،ڈاکٹرعمر،ڈاکٹر وقاص اور ڈاکٹر عارف کے کلینک بھی سیل کر کے جعلی ڈاکٹروں کے خلاف رپورٹ ہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :