Live Updates

پی ٹی آئی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے کا حکم اوپر سے آیا، امیر جماعت اسلامی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

پی ٹی آئی نے کہا تھا بلوچستان کے امیدوارکوووٹ دینے کے لیے اوپر سے آرڈر آیا ہے، سینیٹ انتخاب کے بعد عمران خان کے بجائے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگے،سراج الحق کا منصورہ میں خطاب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اپریل 2018 22:25

پی ٹی آئی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے کا حکم اوپر سے آیا، امیر جماعت ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 اپریل 2018ء ) :پی ٹی آئی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے کا حکم اوپر سے آیا، امیر جماعت اسلامی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔سراج الحق نے منصورہ میں خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا بلوچستان کے امیدوارکوووٹ دینے کے لیے اوپر سے آرڈر آیا ہے، سینیٹ انتخاب کے بعد عمران خان کے بجائے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے چئیرمین سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اگر ووٹ بیچنے والے مجرم ہیں تو کیا خریدنے والے مجرم نہیں ہیں۔چئیرمین سینیٹ کے جائز اور ناجائز ہونے کے معاملے کو بھی دیکھنا ہو گا۔پی ٹی آئی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے کا حکم اوپر سے آیا۔پی ٹی آئی نے کہا تھا بلوچستان کے امیدوارکوووٹ دینے کے لیے اوپر سے آرڈر آیا ہےجبکہ سینیٹ انتخاب کے بعد عمران خان کے بجائے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات