شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل تجربات روکنے کا اعلان، صدر ٹرمپ کا خیر مقدم

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:10

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربات کو ملتوی اور جوہری تجربات کے ایک مقام کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق21 اپریل سے شمالی کوریا جوہری تجربات اور بین البراعظمی میزائلوں کے تجربات روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد معاشی ترقی کا حصول اور جزیرہ نما کوریا میں امن لانا ہے۔

دریں اثناء شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے فیصلے کے خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شمالی کوریا اور دنیا کے لیے ایک بہت بڑی اچھی خبر اور بڑی پیش رفت ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان آئندہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :