سعودی عرب، عسیر میں قرآنی آیتوں والی چٹانیں دریافت

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ایک سعودی شہری نے عسیر ریجن میں چٹانوں پر قرآنی آیات، مختلف قسم کی شکلوں اور نقوش دریافت کئے ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشاہدے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جگہ کافی پرانی ہے۔ مقامی شہریوں نے آثارقدیمہ کے محافظ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ چٹانوں اور پتھروں کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

سعودی شہری حمد آل ملحان نے بتایا کہ اسے آل مہمل کی بستی میں اتفاقیہ طور پر ایک پتھر نظر آیا۔ یہ ایک چٹان کے برابر میں پڑا ہوا تھا۔ غور کرکے دیکھا تو اس پر قرآنی آیتیں تحریر تھیں، مختلف شکلیں بھی بنی ہوئی تھیں۔ پتھر تقریباً ڈھائی میٹر لمبا ہے، قرآنی آیتیں بغیر نقطوں کے تحریر ہیں۔ بسم اللہ سے شروعات کی گئی ہے۔ اس پر سورہ اخلاص اور سورہ الناس لکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :