داعش نے جنوبی دمشق سے واپسی کی حامی بھر لی، شامی حکومت

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:10

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) داعش ، روسی نمائندوں اورشامی حکومت کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت تنظیم دارلحکومت دمشق کا جنوبی علاقہ خالی کر دے گی۔انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ انتہا پسند تنظیم داعش مذاکرات کاروں کے توسط سے ایک معاہدے پر راضی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

داعش، روسی نمائندوں اور شامی حکومت کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت تنظیم دارلحکومت دمشق کا جنوبی علاقہ خالی کر دے گی۔

معاہدے سے قبل شامی حکومت نے جنوبی دمشق پر میزائلوں سے شدید فضائی حملے اور گولا باری کی۔ ان کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بشار الاسد کی فوج اور اس کے مسلح حامیوں کی داعش کے ساتھ دارلحکومت کے جنوبی علاقے میں التضامن کالونی اور الیرموک کیمپ کے گرد ونواح میں پرتشدد چھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ شامی فوج کے اس آپریشن کا مقصد شامی فوج کی جانب سے داعش پر معاہدہ قبول کرنے کے لئے دباو بڑھانا تھا۔