جاپان، ہنیدا ہوائی اڈے پر سامان چیک کرنے کا نیا نظام متعارف

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:10

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر سامان کی جانچ پڑتال کے نئے نظام نے کام شروع کر دیا ہے جو بم کا بہتر طور پر سراغ لگا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ نظام، 2020ء ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس سے قبل جاپان کی انسدادِ دہشت گردی صلاحیت کو تقویت دینے کے مراحل کا حصہ ہے۔ہوائے اڈے کے بین الاقوامی ٹرمینل پر اس نظام میں کمپیوٹڈ ٹوموگرافی سے استفادہ کیا گیا ہے جس کا میڈیکل سکیننگ میں وسیع تر استعمال ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت معائنہ کار سکرین پر سامان کو کئی زاویوں سے دیکھ سکتے ہیں۔دھماکہ خیز مواد لال رنگ میں دکھایا جاتا ہے تاکہ معائنہ کاروں کا انہیں دیکھنا نسبتاً آسان ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :