2017ء کے دوران پاکستان میں پرائیویٹ پارٹیسپیشن انویسٹمنٹ کے تحت 5.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

ہفتہ اپریل 10:10

2017ء کے دوران پاکستان میں پرائیویٹ پارٹیسپیشن انویسٹمنٹ کے تحت 5.9 ارب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) 2017ء کے دوران پاکستان میں پرائیویٹ پارٹیسپیشن انویسٹمنٹ(پی پی آئی) کے تحت 5.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور گذشتہ سال کے دوران پاکستان پی پی آئی کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ۔ عالمی بینک کی ’’پرائیویٹ پارٹیسیپیشن ان انفراسٹرکچر‘‘(پی پی آئی) کی سالانہ رپورٹ 2017ء کے مطابق سال 2017ء کے دوران دنیا کے 52 مالک میں پی پی آئی کے تحت سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ سال 2016ء کے دوران اس حوالے سے 37 ممالک میں سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح سال 2016ء کے مقابلہ میں 2017ء کے دوران پی پی آئی کے تحت سرمایہ کاری موصول کرنے والے ممالک کی تعداد میں 15ممالک کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ پانچ سال کے دوران پی پی آئی کے تحت سرمایہ کاری وصول کرنے والے ممالک کی اوسط تعداد 41 رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں پی پی آئی کے تحت سال 2017ء کے دوران 17.5 ارب ڈالر،، انڈونیشیا میں 15.4 ارب ڈالر،، میکسیکو میں 8.6 ارب ڈالر جبکہ برازیل میں 7.3 ارب ڈالر اور پاکستان میں 5.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔