پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے حکومت کو دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ دینی چاہئے، منصور احمد

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان کی مجموعی آبادی کا65فیصد حصہ دیہات میں مقیم ہے جن کی تعداد 133 ملین افراد سے زائد ہے۔ اقتصادی تجزیہ کار منصور احمد نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے حکومت کو دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی کی مجموعی افرادی قوت کا 40 فیصد زرعی شعبہ سے منسلک ہے جبکہ دیہی علاقوں کی افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے زراعت کے علاوہ دیہی معیشت کے دیگرشعبوں پربھی توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 4 ملین نوجوان افرادی قوت میں شامل ہورہے ہیں جن میں سے 2.6 ملین افراد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔ منصور احمد نے کہا کہ ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے دیہی معیشت اور دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :