محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش جبکہ لاڑکانہ،سکھر، کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں چندمقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی ۔