پنجاب میں صنعتی اور کاروباری مقاصد کیلئے پانی کے استعمال میں 62.7فیصد کا اضافہ متوقع

ہفتہ اپریل 10:20

پنجاب میں صنعتی اور کاروباری مقاصد کیلئے پانی کے استعمال میں 62.7فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) پنجاب میں صنعتی اور کاروباری مقاصد کیلئے پانی کے استعمال میں 62.7فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب واٹر پالیسی کے مطابق 2025ء تک صوبہ میں صنعتی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے پانی کی طلب 2.44 ملین ایکڑ فٹ تک بڑھ جائے گی اور موجودہ استعمال کے تناسب سے اس میں0.94 ملین ایکڑ فٹ یعنی 1160ملین کیوبک میٹر سالانہ اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ میں پانی کا استعمال بڑھ رہا ہے اور آبادی میں اضافہ سمیت زراعت، صنعت اورکاروباری مقاصد کیلئے پانی کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ صوبائی حکومت نے مستقبل میںپانی کی ضروریات کی تکمیل کیلئے ایک جامع پنجاب واٹر پالیسی مرتب کی ہے جبکہ ملک میں آبی ضروریات کے پیش نظر نیشنل واٹر پالیسی کی تیاری پربھی کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :