اوپن یونیوسٹی نے مختلف پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے میرٹ بیسڈ مختلف پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ یہ ٹیسٹ(کل) پیرکو یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک میں منعقد ہونگے جن پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہورہے ہیں اُن میں بی ایس باٹنی،،ْ بی ایس انوائرمینٹل سائنس اور ایم فل اردو پروگرامز شامل ہیں۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق منگل کوجن پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوں گے اُن میں ایم فل ریاضی ، ایم فل شماریات ، ایم ایس مینجمنٹ سائنس اور ایم ایس سی فارسٹری ایکسٹینشن شامل ہیں جبکہ بدھ کو بی ایس کیمسٹری ، ایم فل ہسٹری ، ایم فل پاکستانی زبانیں، ایم ایس انوائرمنٹل ڈیزائن ، ایم ایس سی )آنرز(ایگریکلچر ایکسٹینشن اور ایم ایس سی )آنرز(رورل ڈویلپمنٹ پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جمعرات کو ایم فل معاشیات پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق جمعہ کو بی ایس شماریات ، ہفتہ کو کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے پروگرامز، اتوار کو کوئی داخلہ ٹیسٹ نہیں رکھا گیا ہے جبکہ پیر 30اپریل کو ایم فل اسلامک سٹڈیز)قرآن و تفسیر( ،ایم فل اسلامک سٹڈیز)جنرل(اور ایم ایس سی شماریات کے داخلہ ٹیسٹ منعقد کئے جائیں گے۔اِن تمام پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردیا گیا ہے۔باقی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان بعد میں جائے گا۔

متعلقہ عنوان :