Live Updates

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، ڈاکٹر عامرلیاقت کا حیران کن بیان سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اپریل 2018 10:52

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، ڈاکٹر عامرلیاقت کا حیران کن بیان سامنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میشا شفیع اور علی ظفر کا آپس میں کوئی جھگڑا ہو گیا ہو ، اگر کوئی ہو جھگڑا ہو بھی گیا ہے اور اس کے باوجود یہ بات کہی گئی ہے، ہمیں دونوں کرداروں کو سامنے رکھ کر محسوس کرنا ہو گا کہ علی ظفر کا ماضی کیا رہا ہےاور میشا کا ماضی کیارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علی ظفر کا ماضی ہلا گلا والا ماضی ہے، ہمارے ماضی میں بھی ہلے گلے تھے لیکن ان ہلے گلے پر مقدمات بن جاتے ہیں، یہ ہلہ گلا کچھ اور ہے ،تاہم جب تک عدالت فیصلہ نہ کرے حتمی طور پر ہمیں کچھ نہیں کہنا چاہئیے البتہ مجھے میشا شفیع کے الزامات میں صداقت نظر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات