اگر شریف خاندان کو کرپشن کی بنا پر نہ لٹکایا گیا تو سب خائن کہلائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اپریل 11:28

اگر شریف خاندان کو کرپشن کی بنا پر نہ لٹکایا گیا تو سب خائن کہلائیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) ::نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ ایک مرتبہ ایک درخت کے نیچے ایک بزرگ بیٹھا تھا کوئی بندہ اس بزرگ کے پاس گیا تو پوچھا کہ فلاں پنڈ کہاں ہے۔ بابا جی نے بتادیا۔ اس نے کہا کہ بابا جی کتنی دیر میں پہنچ جاﺅں گا ، بابا جی نے کوئی جواب نہ دیا اوت منہ پھیرتے رہے۔

دو تین مرتبہ کوشش کرنے کے بعد وہ بندہ وہاں سے چلا گیا۔

(جاری ہے)

ابھی سو قدم ہی چلا ہو گا کہ بابا جی نے پیچھے سے آواز دی کہ تم بیس منٹ میں پہنچ جاﺅ گے، وہ واپس آ گیا اور کہا کہ میں آپ سے اتنی دیر سے پوچھ رہا تھا آپ نے تب جواب کیوں نہیں دیا جس پر بابا نے کہا کہ بیٹا مجھے تمہاری رفتار کا نہیں پتہ تھا ۔ حسن نثار نےکہاکہ شریف خاندان سےکرپشن کے پیسے کی ریکوری تو بہت آسان کام ہے۔ سعودی عرب کے شاہی خاندان سعودی اگر اپنے ہی لوگوں کو کرپشن کے معاملے پر لٹکا سکتا ہے تو یہ کیا چیز ہیں، سعودی عرب جس کی آبادی چند کروڑ ہے انہوں نے بھی اپنے ہی شاہی خاندان کے افراد کو کرپشن پر دھر لیا ، اب اگر ان کو سزائیں نہ دی گئیں تو سب خائن کہلائیں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: