سویڈش موسیقار ٹم بیرگلنگ 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:30

․ لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سویڈش موسیقاراویکی 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسیقار ٹم بیرگلنگ جو کہ اویکی کے نام سے مشہور تھے اومان کے درالحکومت مسقط میں مردہ پائے گئے۔

(جاری ہے)

فوری طور ہران کی انتقال کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔اویکی کے مشہور گانوں میں ویک می اپ،لونلی ٹوگیدر اور لیول شامل ہین۔انہوں نے 2016ء میں صحت کے مسائل کے باعث ٹورز کرنے چھوڑ دیئے تھے۔