ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:30

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 187.1 ین (1.74 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 35 یوان بڑھ کر 11555 یوان (1837 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 3.2 امریکی سینٹ کمی کے ساتھ 139.3 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

متعلقہ عنوان :