امریکا میں گندم، مکئی اور سویابین کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:30

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) امریکا میں گندم، مکئی اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر موسمی حالات کے باعث پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے سودے 8.50 سینٹ کم ہوکر 4.68 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔کے سی ہارڈ ریڈ ونٹر ویٹ کے مئی کے لیے سودے 9.75 سینٹ کمی کے ساتھ 4.85 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔بورڈ میں مکئی کے مئی کے لیے سودے 3.25 سینٹ گر کر 3.79 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔سویا بین کے مئی کے لیے سودے 4 سینٹ کمی کے ساتھ 10.33 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :