جنسی اسکینڈل کے باعث نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن کا استعفیٰ

کمیٹی کی ممبر کی طرف سے شادی شدہ رکن کے جنسی ہراسگی کے اسکینڈل پر سخت صدمہ ہے،لوٹا ٹاس کی گفتگو

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:30

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سویڈن میں قائم بین الاقوامی نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد جنسی اسکینڈل کے باعث استعفیٰ دینے والے ارکان کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوبل کمیٹی کی رکن لوٹا ٹاس نے اٹھارہ رکنی پینل سے استعفے کے لیے باضابطہ درخواست دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی رٴْکن کیٹرینا فروسٹنسن کی طرف سے ایک شادی شدہ رکن کے جنسی ہراسگی کے اسکینڈل پر انہیں سخت صدمہ ہے۔

فرونسٹنسن اور کونسل کے مستقل سیکرٹری سے گذشتہ ہفتے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔ قبل ازیں فروسٹنسن سے استعفیٰ نہ لینے پر کمیٹی کے تین ارکان مستعفی ہوگئے تھے۔سویڈن کے بادشاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ استعفوں کے معاملے سے نمٹنے کے لیے اکیڈمک ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :