الجزائر طیارہ حادثہ ،ماں کی جوانسال بیٹے کی قبرسے لپٹی تصویر سے ہر آنکھ اشک بار،سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ اپریل 11:30

الجیریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) افریقی ملک الجزائر میں ملک کی تاریخ کا ایک المناک واقعہ اس وقت رنما ہوا جب ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوا اور اس حادثے میں اڑھائی سو قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ حکومت نے طیارہ حادثے کے بعد کئی روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

الجزائر میں سوگ ختم اور طیارے میں مرنے والے تمام افراد کی تدفین کردی گئی ہے، مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر نے الجزائری عوام کے غم اور صدمے کو ایک بار پھر تازہ کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق تصویر میں ایک خاتون کو اپنے جواں سال بیٹے کی قبر سے لپٹ کر روتے دیکھا جا سکتا ہے۔ الجزائری ماں کی کیفیت دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ طیارہ حادثے میں مرنے والے افراد کی تدفین کے بعد لوگ اپنے گھروں کو جا چکے ہیں یہ ماں اپنے بیٹے کی قبر کے ساتھ لپٹی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :