انجینئرنگ یونیورسٹی میں ریاضی بارے کانفرنس اختتام پذیر

ہفتہ اپریل 11:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی ) پشاور کے زیر اہتمام انجینئرنگ کے شعبے میں ریاضی کے استعمال کے بارے میں دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں یوای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور محمد، رجسٹرار ڈاکٹر حضر اعظم ، فیکلٹی ، ریسرچ سکالرز اور طلبہ کے علاوہ مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور فیکلٹی ارکان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :