تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے‘ اکبر شاہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) این ایچ سی ڈی کے عہدہداراکبر شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے‘ والدین کا فرض ہے کہ ان کا کوئی بچہ داخلہ سے محروم نہ رہے‘ تعلیم یافتہ اقوام نے دنیامیں ترقی کی ہے اور آج دنیاپر حکمرانی کرتے ہیں ‘اسدخان ‘ این ایچ سی ڈی کے تعاون سے سال 2018ء کے لیے داخلہ مہم کاآغاز لوئردیر ادینزائے علاقے کمال خان کے فیڈرل سکول سرگم سے کیاگیا اس سلسلے میں این ایچ سی ڈی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پروگرام کے مینیجر اکبرشاہ ‘مرکزی کوآرڈینیٹر محمداسد خان‘ ناظم شیر جان‘ کمیتی کے چیئرمین ‘ممبران ‘ اساتذہ کرام اور والدین نے شرکت کی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این ایچ سی ڈی کے اکبر شاہ اور اسد خان نے کہاکہ بچے قوم کے معمار اور ان نونہالوں کے لیے تعلیم بے حد ضروری ہے وہ تمام بچے جو سکول نہیں جاتے ان کے داخلہ مہم کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :