بالی ووڈ ادا کارہ پریانکا اور میگھن کی دوستی بریانی پر ہوئی

جب میگھن، شہزادہ ہیری کے ہمراہ کھڑی ہونگی تو ’شہزادی‘ کہلائیں گی ،ْپریانکا

ہفتہ اپریل 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) بالی ووڈ ادا کارہ پریانکا اور میگھن کی دوستی بریانی پر ہوئی۔۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنے اور میگھن مارکل کے بیچ بڑھتی دوستی کا کریڈٹ ’بریانی، پوٹین اوران کے درمیان ہونے والی بے تکلفانہ گفتگو‘ کو دیتی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی پیشگوئی بھی کی ہے کہ جب میگھن، شہزادہ ہیری کے ہمراہ کھڑی ہونگی تو وہ ’شہزادی‘ کہلائیں گی۔

امریکی میگزین’ ٹائم‘ نے پریانکا چوپڑا کا نام دنیا کی 100با اثر شخصیات کی فہرست میں نہ صرف شامل کیا ہے بلکہ انہیں میگزین کے سرورق پر بھی جگہ دی ہے ،ْاسی حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے یہ تمام گفتگو کی ہے۔پریانکاکے علاوہ اداکارہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کا نام بھی ڈونلڈ ٹرمپ،، جسٹن ٹروڈو، ستیا ناڈیلا اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ اس فہرست میں شامل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پریانکا نے ٹائم میگزین پر جاری ہونے والی اپنی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ان تمام لوگوں کو مبارک باد جن کا نام اس سال با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس فہرست میں اپنی دوست ’میگھن‘ کا نام شامل ہونے پر بھی بے حدخوشی کا اظہار کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں جبکہ پریانکا کے مداح اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ وہ شاہی شادی میں بطور مہمان شرکت کریں گی اور کیا پتا دلہن کی سہیلی کے طور پر بھی وہ وہاں موجود ہوں۔

ان دونوں کی جانب سے پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے دوستی پرمختلف قسم کے پیغامات شئیر ہوتے نظر آئیں ۔ پریانکا چوپڑا نے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی منگنی کے موقع پر ان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔پریانکا چوپڑا اور میگھن مارکل کو نیویارک میں متعدد بار ایک ساتھ پارٹیوں میں دیکھا گیا ۔