اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا علامہ محمد اقبال کے افکار کی ترویج کے لئے یونیورسٹی میں تعلیمی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے انعقاد کا عہد

علامہ اقبال کے نام سے منسوب ہونے پرفکر اقبال کی ترویج یونیورسٹی کی قومی ذمہ داری ہے ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

ہفتہ اپریل 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار کی ترویج کے لئے یونیورسٹی میں تعلیمی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے انعقاد کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کے نام سے منسوب ہونے پرفکر اقبال کی ترویج یونیورسٹی کی قومی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داریاں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعہ بہ حسن و خوبی نبھاتے رہیں گے۔

ہفتہ کو اقبال کی 80ویں یوم وفات کے حوالے سے یونیورسٹی نے دن بھراپنے ایف ایم اور ویب ٹی وی کی لائیو نشریات جاری رکھیں طلبہ و طالبات اقبال پر خصوصی پروگرامز کے ذریعہ افکار اقبال ان کی فلاسفی اور خیالات سے استفادہ کرتے رہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی فکر اقبال پر وسیع سطح پر تحقیق کا کام بھی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے لئے اقبال کے پیغام کے مختلف پہلوئوں پر مطالعہ بھی جاری ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے یونیورسٹی میں تسلسل سے قومی ہیروز پرسیمینارز اور کانفرنسسز منعقد کی جاتی ہیں۔ یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ فکر اقبال سے رجوع کرنا عہد حاضر کی ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے طلباء کے نام اپنے پیغام میں نئی نسل کو تلقین کی کہ اقبال کو پڑھنے اور سمجھنے کو اپنا مشغلہ بنالیں اور ہر شعبہ زندگی میں شاعر مشرق کے افکار سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :