مقبوضہ کشمیر ، بھارتی پولیس نے آسیہ اندرابی کو دیگر چار ساتھیوںکے ہمراہ گرفتار کرلیا

ہفتہ اپریل 12:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو اپنی چار ساتھیوں کے ہمراہ ضلع اسلام آباد میں گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین اور دختران ملت کی ایک کارکن کو اسلام آباد کے علاقے آنچی ڈورہ میں ایک گھر سے گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

انہیں گرفتاری کے بعد اسلام آباد کے صدر تھانے میں نظر بند کر دیاگیا۔دخترا ن ملت کی ایک کارکن نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی پولیس کی کم از کم پندرہ گاڑیوں نے گھرمیں داخل ہونے سے پہلے پورے علاقے کو محاصر ے میں لے لیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کو خوف زدہ ہو گئے ۔ پارٹی کارکن نے کہا کہ آسیہ اندرابی آنچی ڈورہ میں اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں آئی تھیں۔