اقوام عالم تجارت و سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں،آئی ایم ایف

ہفتہ اپریل 12:20

اقوام عالم تجارت و سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں،آئی ایم ..
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اقوام عالم تجارت اور سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔یہ بات ’’ آئی ایم ایف‘‘ کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انھوںنے کہا کہ اقوام عالم کو تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے تجارت اور سرمایہ کاری کو کسی بھی ملک کی ترقی کو متحرک رکھنے کے لیے کلید کے علاوہ 2 انجنوں سے تعبیر کرتے ہوئے عالمی اقتصادیات کی بحالی اور فروغ کے لیے نہایت اہم خیال کیا۔ انھوں نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی چپقلش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اختلافی معاملات کو مذاکراتی عمل سے حل کریں۔

متعلقہ عنوان :