ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن تاجران

معیشت کو درپیش مسائل کے حل ،قومی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے ہر چھ ماہ بعد اے پی سی کا انعقاد کیا جائے ‘ صدر اشرف بھٹی

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کو مثبت سمت میں آگے لے جانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ،معیشت کو درپیش مسائل کے حل اوردیگر قومی معاملات میں اتفاق رائے یقینی بنانے کیلئے ہر چھ ماہ بعد آل پارٹیز کانفرنسز کا انعقاد کیا جانا چاہیے جس کے یقینی طور پرانتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی معاملات کیلئے جس مضبوط اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے اس کی کمی نظر آتی ہے اور اسی وجہ سے ہمارے مسائل کم ہونے کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں ۔ مضبوط معیشت سے ہی ہماری قومی سلامتی وابستہ ہے لیکن اس کے باوجود اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں دلیل کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا اور حکومت کو بھی ایسے اقدامات اٹھانے چاہئیں کہ نوبت احتجاجوں تک نہ پہنچے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اس کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ،ہمیں اپنے مضبوط اتحاد کے ذریعے ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :