14ویں قومی ویمن سافٹ بال چمپئن شپ 4 مئی سے شروع ہوگی

چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 14ویں قومی ویمن سافٹ بال چمپئن شپ 4 مئی سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں ملک بھر سے سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔ یہ چمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔