ترک فٹبال کلب بیساکیٹس کے کوچ سینول گونیز شائقین کی جانب سے کوئی چیز پھینکے جانے پر زخمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ترک فٹبال کلب بیساکیٹس کے کوچ سینول گونیز شائقین کی جانب سے کوئی چیز پھینکے جانے پر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کوچ سینول گونیز کے سر پر شدید چوٹ لگنے پر انھیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑگیا ،ْیہ واقعہ فینربیہاس سے میچ کے دوران پیش آیا جس کے بعد ترک کپ سیمی فائنل سیکنڈ لیگ ٹائی کا یہ مقابلہ روک دیاگیا۔مقامی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شائقین کی جانب سے کوئی چیز ان کے سر پر ماری گئی جس پر وہ درد سے کراہتے ہوئے زمین پر گر پڑے، دونوں کلبز میں فرسٹ لیگ 2-2 سے برابر رہا تھا جبکہ 57 منٹ تک منعقدہ سیکنڈ لیگ میں میچ روکے جانے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا ۔

متعلقہ عنوان :