امریکی اداکارہ ایلسن میک جنسی اسمگلنگ میں مدد کے الزام میں گرفتار

اداکارہ عورتوں کو سیلف ہیلپ گروپ میں بھرتی کرکے جنسی استحصال کرنیوالوں کے حوالے کردیتی تھی،اٹارنی جنرل

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) مشہور امریکی اداکارہ ایلسن میک کو جنسی اسمگلنگ میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایلسن میک پر خواتین کو سیلف ہیلپ گروپ کو لڑکیاں اسمگل کرنے کا الزام ہے جہاں اسمگل ہونے والی خواتین کو جنسی تسکین اور مزدوری کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سیلف ہیلپ گروپ کے لیڈر کیتھ رینائر کو ایف بی آئی کی جانب سے مارچ میں میکسیکو سے گرفتار کیا گیا۔مشرقی نیویارک کے اٹارنی کے بیان کے مطابق اداکارہ عورتوں کو سیلف ہیلپ گروپ میں بھرتی کرکے کیتھ رینائر کے حوالے کردیتی تھی جہاں وہ خواتین کو جنسی تسکین کے لیے استعمال کرتا تھا۔اٹارنی جنرل کے مطابق اس کام میں اداکارہ جنسی عمل کی تکمیل کے لیے کیتھ رینائر کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث ہیں۔دونو ں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اگر دونوں قصور وار ٹھہرتے ہیں تو انہیں کم از کم 15 سال قید ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :