بھارت کا داؤد ابراہیم کے خلاف اب تک کا سب سے بڑاایکشن

حکومت دائودابراہیم کی تمام املاک و جائیداد ضبط کر لے،بھارتی سپریم کورٹ کا حکم دائود ابراہیم کی جائیداد ضبط،بھارتی سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھنے کافیصلہ جاری

ہفتہ اپریل 12:30

بھارت کا داؤد ابراہیم کے خلاف اب تک کا سب سے بڑاایکشن
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہو ئے دائود ابراہیم کی تمام املاک کوضبط اور جائیداد کی قرقی کا حکم برقرار رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق دائود ابراہیم کی والدہ امینہ بی اور بہن حسینہ ابرہیم پارکر کے وکیل کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی ،در خواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ جائیداد اور املاک ان کی ذاتی جائیداد ہے، دائود ابراہیم سے اس کا تعلق نہیں، املاک کی ضبطی اور جائیداد کی قرقی غیر قانونی ہے،غیر قانونی اقدام سے انتظامیہ کو روکا جائے۔

بھارتی عدالت کے جج آر کے اگروال نے دائود ابراہیم کی والدہ امینہ بی اور بہن حسینہ ابراہیم پارکر کے وکیل کے موقف کو تسلیم نہیں کیا ،عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ املاک اور جائیداد دائود ابراہیم سے حاصل کی گئیں ،،سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہو ئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ دائودابراہیم کی تمام املاک و جائیداد ضبط کر لی جائیں۔

متعلقہ عنوان :