نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؑ کا 1435واں جشن ولادت پوری دنیا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حضرت امام حسین کا پیغام قیامت تک حق کیلئے جہاد کرنے والوں کی رہنمائی کرتا رہے گا ،مجتہد اعظم آیت االلہ العظمی بشیر حسین نجفی

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) مجتہد اعظم آیت االلہ العظمی بشیر حسین نجفی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کا پیغام قیامت تک حق کے لئے جہاد کرنے والوں کی رہنمائی کرتا رہے گا انہوں نے یہ بات مرکزی امام حسین ؑ کونسل کے زیر اہتمام 42ویں میلاد حضرت امام حسین ؑ کانفرنس کے نام ایک پیغام میں کہی۔انہوں نے مرکزی امام حسین کونسل کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ 42سال سے حضرت پنجتن پاک کے ایام ولادت و شہادت تسلسل کے ساتھ منا رہا ہے انکی یہ کاوشیں دیگر دینی اداروں کے لئے قابل تقلید ہیں۔

نواسہ رسولؐحضرت امام حسین ؑ کا 1435واں جشن ولادت پوری دنیا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا مرکزی امام حسین کونسل نے اس میں ضابطے کا کام کیادنیا میں سب سے بڑا اجتماع کربلا معلی حضرت امام حسین ؑکے حرم پر ہوا جہاں چالیس میل طویل دستر خوان لگایا گیا اور بیس لاکھ سے ذیادہ لوگ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مشہد مقدس حضرت امام علی ؑ کے مزار پر تاجکستان میں حضرت شاہ ہمدان کے مزار پر، افغانستان میں مزار شریف ، ہندوستان میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری اور حضرت نظام الدین اولیا اور بنگلہ دیش میں حضرت شاہ جلال سلہٹی کے مزارات پر محافظ ذکر حسین ہوئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی پاکستان میں تمام صوفیا ء کرام کے مزارات پر رات کو چراغاں کیا گیا اور محافل ذکر حسین ہوئیں۔

آج مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام میلاد حضرت امام حسین کانفرنس پی سی ہوٹل ،راولپنڈی میں ہوئی جس کی صدارت ممتاز سکالر اور امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ کے پیغام کو عالمی سطح پر روشناس کروانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام تمام مکاتب فکر یکساں طورپر محبت کرتے ہیں۔اور اسی عظیم شخصیت کو اتحاد امت کا ذریعہ بنایا جائے گا۔کانفرنس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد علماء و مشائخ اور دانشوروں نے شرکت کی ۔