سرگودھا ،20سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سرگودھا اور چنیوٹ پولیس کو دہشت گردی، قتل، ڈکیتی راہزنی اور چوری سمیت 20سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیاگیا۔ مجرم اشتہاری شیرا بلیک بک میں شامل اور اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ کانڈیوال پولیس نی20 لاکھ ہیڈ منی والے مجرم اشتہاری شیرا نسوانہ کو گرفتار کیاجس کانام بلیک بک میں شامل تھااوروہ دہشت گردی،قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی, چوری سمیت 20 سے زائد مقدمات میں چنیوٹ اور سرگودھا پولیس کو مطلوب تھا.جس پر سب انسپکٹر مظفر خان کے قتل کا الزام ہے اور وہ اس مقدمہ قتل میں بھی مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :