سرگودھا، پولیس کا فیصل ٹائون میں چھاپہ ، منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سرگودھا پولیس نے فیصل ٹائون میں چھاپہ مار کر منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1440گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ اربن ایریا پولیس نے شہر کے علاقہ فیصل ٹاون میں چھاپہ مار کر دستگیر گجر ولد منیر سکنہ فیصل ٹائون کوچرس فروخت کرتے ہو ئے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے منشیات 1440 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دستگیر گجر اوراسکے رشتہ داروں کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات پہلے بھی درج ہیں اور یہ گروہ پولیس کیلئے درد سر بنا ہوا تھا، اس منشیات فروش کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :