Live Updates

گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی ، نعرے بھی لگائے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اپریل 2018 12:32

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور کسانوں نے پاک فوج اور عدلیہ کےحق میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے عدلیہ اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس ریلی کا انعقاد گوجرانوالہ کے علاقہ  گھکڑ منڈی سے عزیز کراس فلائی اوور تک کیا گیا۔اس ریلی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت  سیکنڑوں افراد نےشرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اُٹھا رکھے تھے جن پر عدلیہ اور پاک فوج کے حق میں نعرے تحریر تھے۔ ریلی کا مقصد پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات