مسلم لیگ(ن)کا وژن‘ترقی اورخوشحالی ہے، میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ اپریل 12:40

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن)کا وژن‘ترقی اورخوشحالی ہے ‘مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی خدمت اور ترقی کے ویژن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہردورمیں عوام کی خدمت کو ترجیح دی‘(ن)لیگ کی حکومت تعلیم اورصحت کے شعبہ کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے اپنے حلقہ انتخاب میں کارنرمیٹنگ میں پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کرنا میاں برادران کامشن ہے‘کارکردگی کے لحاظ سے محمدنواز شریف اور شہبازشریف کے پائے کا کوئی سیاستدان پاکستان میں موجودنہیں‘میاں برادران ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک جذبے سے شب وروز کوشاں ہیں جس کا واضح ثبوت پاکستان کے ہرشعبے میں وہ بے شمار ترقی ہے جس کا دنیاکے ہر فورم پر اعتراف کیاجارہاہے۔