�زاررو پے مالیت کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی2مئی کو ہوگی

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:40

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء)مرکزقومی بچت کے زیراہتمام 25ہزاررو پے مالیت کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی2مئی بروزبدھ کوفیصل آباد میں ہوگی مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 12ویں او ر مجموعی طورپر 25ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت قصور ریجن کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑ روپے کا ایک‘ دوسرا انعام1کرو ڑ50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام3لاکھ12ہزارروپے مالیت کے 1696انعامات ہیں جو خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔