ملک میں امرودکی فی ایکڑپیداوار150من فی ایکڑ ہے،احمدنوید امجد

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:40

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع قصوراحمدنوید امجدنے کہاہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس کی معیشت کا انحصارزیادہ ترزراعت پر ہے‘امرود پاکستان میں ترشادہ پھل اور آم کے بعد رقبہ اور پیداوار کے لحاظ سے تیسر ابڑا پھل ہے ‘غذائی اعتبار سے امرودکو غریبوں کا سیب کہاجاتاہے‘پاکستان میں امرودکی فی ایکڑپیداوار150من فی ایکڑ ہے اس کی پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں کم ہے‘کاشتکار امرود کے باغات میںکھادوں کا متوازن اور بروقت استعمال کریں جس سے پیداواراورکوالٹی میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کاشتکارو ں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کیلئے بہت سے منصوبے شروع کررکھے ہیں جن میں کھادوں پر سبسڈی‘ مفت زرعی قرضے‘ سبسڈی پر ڈرپ سسٹم اور ٹنل فارمنگ کا فروغ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :