ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سبزسیب فائدہ مندہے،ماہرین

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:40

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء)امریکی ماہرین صحت نے کہاہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سبزسیب زیادہ مفیدہے کیونکہ اس میں لال سیب کی نسبت 6گرام شوگرکم پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہاروڈیونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیب کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے سبز رنگ کا سیب جسے کچاسیب بھی کہاجاتاہے میں شو گرکی مقدار دیگرسیبوں کے مقابلے میں کم پائی جاتی ہے۔ماہرین کیمطابق ایک درمیانے سائز کے سبزسیب میں 17گرام جبکہ درمیانے سائزکے لال (کالاکلو)سیب میں 23گرام شوگرپائی جاتی ہے جس کے باعث ذیابیطس کے مریضوں کیلئے لال سیب کے مدمقابل سبزسیب زیادہ فائدہ مندہے۔