ماہرین زراعت کی گندم سٹور کرنے سے قبل کیڑے مکوڑوں سے بچائو کیلئے سپرے اور گوداموں کو 48 گھنٹوں کیلئے ہوا بند رکھنے کی ہدایت

ہفتہ اپریل 12:40

فیصل آباد۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے گندم سٹور کرنے سے قبل کیڑے مکوڑوں سے بچائو کیلئے سپرے اور گوداموں کو 48 گھنٹوں کیلئے ہو ابند رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ تمام افراد جو گندم کو ذخیرہ کرنا چاہتے ہوں وہ گند م ذخیرہ کرنے سے قبل سٹورز کی اچھی طرح صفائی کرتے ہوئے زہر کے محلول کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ گودام ہرقسم کے کیڑے مکوڑوں اور دیگر بیماریوں سے پاک ہو جائے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ سپرے کے بعد گودام کو 2دن کیلئے مکمل طور پر ہوا بند رکھا جائے تاکہ اس کے دیر پا اثرات مرتب ہونے سمیت اس میں موجود ہرقسم کے کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ جب گودام کو کھولا جائے تو کوئی بھی شخص 4سی6گھنٹے تک گودام میں داخل نہ ہو تاکہ اس کے زہریلے اور مضر صحت اثرات سے بچنا ممکن ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ گودام میں کیڑے مکوڑوں کے حملہ سے بچائو کیلئے ایلومینیم فاسفائیڈ ، میتھائل برومائیڈ، سوڈیم سایانائیڈوغیرہ کا استعمال کیاجاسکتاہے۔انہوںنے مزید کہاکہ ہر 15دن بعد سٹور کا معائنہ بھی جاری رکھنا چاہیے تاکہ گندم کو ہر قسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :