محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو سبزیاں اگانے کے جدید طریقوں سے استفادہ کی ہدایت

ہفتہ اپریل 12:40

فیصل آباد۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) حکومتی ہدایا ت کی روشنی میں محکمہ زراعت نے سبزیوں پر ماہرین زراعت کے مشورہ کے بغیر اندھا دھند سپرے کے باعث جلدی امراض ، کینسر ، اسہا ل ، ماد ہ تولید میں کمزوری سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان نقصانات کے بارے میں کاشتکاروں اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ سپرے کے سد باب کیلئے شروع کی گئی اس مہم کے دوران کاشتکاروں کو بتا یا جائے گا کہ وہ سبزیاں اگانے کے جدید طریقوں سے استفادہ کریں اور غیر ضروری طور پر زائد مقدار میں زرعی ادویات کے سپرے سے گریز کیا جائے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس ضمن میں خصوصی لیکچرز دینے کے علاوہ معلوماتی لٹریچر بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ کاشتکاروں میں زرعی ایجوکیشن کا فروغ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بے جا سپرے جہاں ماحول کو آلودہ کرتے ہیں وہیںفائدہ مند حشرات ، شہد کی مکھیاں اور فصل دوست کیڑے بھی تلف ہو جاتے ہیں جبکہ سپرے کے باعث سبزیوں کی غذائیت اور معیار بھی متاثر ہو جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس مہم کے دوران ایسی ادویات کے سپرے کی بھی سفارش کی جائے گی جن کااثر صرف 24گھنٹے میں زائل ہو جاتا ہے۔