جنسی سکینڈل کے باعث بین الاقوامی نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن مستعفیٰ،تعداد6 ہو گئی

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:01

سٹاک ہوم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سویڈن میں قائم بین الاقوامی نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد جنسی سکینڈل کے باعث مستعفیٰ ہونے والے ارکان کی تعداد 6 ہو گئی ۔سویڈن کے کثیر الاشاعت اخبار دا جینس نیتھر کے مطابق نوبل کمیٹی کی رکن لوٹا ٹاس نے اٹھارہ رکنی پینل سے استعفے کے لیے باضابطہ درخواست دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی رٴْکن کیٹرینا فروسٹنسن کی طرف سے ایک شادی شدہ رکن کے جنسی ہراسگی کے سکینڈل پر انہیں سخت صدمہ ہے۔فرونسٹنسن اور کونسل کے مستقل سیکرٹری سے گذشتہ ہفتے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔ قبل ازیں فروسٹنسن سے استعفیٰ نہ لینے پر کمیٹی کے تین ارکان مستعفی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ سویڈن کے بادشاہ نے کہا تھا کہ وہ استعفوں کے معاملے سے نمٹنے کے لئے اکیڈمک ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :