14ء کے بعد عراق کویت کو ہرجانہ ادا کرنے کے لئے تیار

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:01

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) عراقی حکام نے 1990ء میں سابق صدر صدام حسین کے دور میں کویت پر حملے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کویت کا اس کا ہرجانہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب عراق نے خلیجی ریاست پر چڑھائی کے فیصلے کی غلطی مانتے ہوئے کویت کو 90 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی زیر نگرانی عراق کی طرف سے کویت کو ہرجانے کی ادائیگی کا معاملہ 2014ء میں زیر بحث آیا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت بھی بغداد حکومت نے کویت کو ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا مگر انتہا پسندوں کی جانب سے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرنے کے باعث یہ معاملہ التواء کا شکار ہوگیا تھا۔کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ عراق کویت پر قبضے کے دوران کمپنیوں اور افراد کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے طور پر 52 ارب 40 کروڑ کی رقم ادا کرے۔ یہ رقم عراق کی تیل مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کے وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ روز کمیٹی نے پندرہ لاکھ شکایات کنندہ افراد اور کمپنیوں کو 47 ارب 90 کروڑ کی رقم ادا کرنے سے اتفاق کیا۔