کاشتکار سبزمرچ کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھیں،زرعی ماہرین

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:03

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں‘ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے یہ بیماری ابتدائی پھل پرگول گہرے دھبوں کیہ صورت میں ظاہرہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں اورآخرمیں سارا پھل سیاہ ہو کر گل سڑجاتاہے ‘پتوں کے موڑائوںکیوجہ سے پتے چڑمڑہوجاتے ہیں‘پھول جھڑجاتے ہیں اور جو پھول بنتاہے وہ بھی چھوٹا ہوتاہے ‘مرچ کا مرجھائوکی بیماری پتوں پر گول یہ نوک دار بھورے داغوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جوبعدمیں سیاہ رنگت اختیار کرلیتے ہیں ‘مرچ کے تنائو کا گلائو کے حملہ سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے بعدازاں سارا پھول سوکھ جاتاہے اس بیماری سے بچائو کیلئے پھل آوری سے پہلے ٹاپسن ایم ریڈومل گولڈ یہ متبادل زہرین 3تا5مرتبہ بدل کر سپرے کریں ‘بیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے پودوں کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :