مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کریں،ما ہر ین

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:03

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کریں‘سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتاہے جس پرکالی پھپھوندی اُگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتاہے اس کے بروقت انسدادکیلئے کسان دوست کیڑوں‘کچھوابھونڈی‘ لیڈی برڈبیٹل اور کرائی سوپرلاکی حوصلہ افزائی کریں۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے کہا کہ حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر امیڈاکلوپرڈ200ایس ایل بحساب 120ملی لیٹر فی 100لیٹرپانی ملاکر زہرپاشی کریں نیزلشکری سنڈی کے انسدادکیلئے ایما میکٹن 1.9ای سی بحساب200ملی لیٹر فی100لیٹرپانی میں ملاکر سپرے کیاجائے۔ ماہرین نے ہدایت کی کہ کھیتوں میں درخت ضرورلگائیں۔

متعلقہ عنوان :