ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے عوامی مشکلات کے پیش نظر ملکاں پل کو افتتاح سے قبل ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا

ہفتہ اپریل 13:06

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے عوامی مشکلات کے پیش نظر ملکاں پل کو افتتاح ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکاں پل کو افتتاح سے قبل ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عوامی حلقوں نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کے فنڈ سے ملکاں پل کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عوامی مشکلات اور بارشوں کے پیش نظر مرتضیٰ جاوید عباسی نے گذشتہ روز ملکاں پل کا ہنگامی دورہ کیا اور پل کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ملکاں پل کو باقاعدہ افتتاح سے قبل ہی ٹریفک کیلئے کھولنے کا حکم دیدیا جس پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ملکاں پل کو مکمل کروا کر عوام کیلئے افتتاح سے قبل ٹریفک کیلئے کھول کر عوام کے دل جیت لئے ہیں، ہم مرتضیٰ جاوید عباسی کا پل کے افتتاح کے موقع پر شاندار استقبال کریں گے۔