لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء کے زیر اہتمام دو روزہ قوالی فیسٹیول کے انعقاد

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:21

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء کے زیر اہتمام دو روزہ قوالی فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کیپٹن عطا محمد خان نے کہا کہ قوالی ہماری احسن اقدار کے قریب تر ہے، یہ روحانیت کے ذریعوں میں سے ایک با اثر ذریعہ ہے، صوفیا ء کرام نے خود شناسی کے لئے بھی یہ راہ اختیار کی ، ہماری یہ روایت تصوف سے تر ہے جسے عوام بہت پسند کرتی ہے، لوگوں کی ا س خواہش پر ہی الحمراء میں دو روزہ قوالی فیسٹیول کا منعقد کیا جا رہا ہے ،یہ قوالی فیسٹیول لوگوں کے لئے خوشی اور راحت کے لمحات لے کر آیا۔

(جاری ہے)

پہلے روز نامور قوال آصف علی خان سنتو اور محبوب پپوں میاں میری نے اپنے ہمنوائوں کے ساتھ پرفارم کیا اور لوگوں سے داد سمیٹی۔عوام ایسے پروگرام کا بڑی شدت سے انتظار کرتی ہے جس میں الحمراء آرٹس کونسل کبھی تعطل نہیں آنے دیتی اور اس نوعیت کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرتی ہے۔واضح رہے یہ قوالی فیسٹیول روحانیت کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے اخلاقی تربیت کا بھی باعث بنتاہے۔یہی لاہور آرٹس کونسل کا خاصہ ہے کہ وہ ادب و ثقافت کی تر قی و ترویج میں ہمہ وقت اور جہت پیش پیش ہے۔

متعلقہ عنوان :