بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:21

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں پیر سے شروع ہوگا۔ عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال ٹائٹل کا دفاع کریں گے، انہیں ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کی حیثیت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

29 اپریل تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں بلغاریہ کے گریگور دمتروف، آسٹریا کے ڈومنک تھیم، جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن، سپین کے پیبلو بسٹا، ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین اور سپین کے رابرٹ بوٹسٹا سمیت کئی اہم کھلاڑی حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :