کائی نیشیکوری اور الیگزینڈر زیورو مونٹی کارلو ماسٹرز کے سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ اپریل 13:21

مونٹی کارلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) کائی نیشیکوری اور الیگزینڈر زیورو نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے سیمی فائنل میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے سیکنڈ سیڈڈ کروشیا کے مرین چلچ کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 ، 7-6 اور 6-3 سے ہرایا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورو نے فرانس کے رچرڈ گیسکے کو 4-6 ، 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :