نیپرا کی جانب سے نوٹس لینے اور سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باوجود کے الیکٹرک کا ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ،ْ لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:26

نیپرا کی جانب سے نوٹس لینے اور سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باوجود کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) نیپرا کی جانب سے نوٹس لینے اور سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باوجود کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا۔کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ،ْ ذرائع کے مطابق مستثنی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ،ْ مضافاتی علاقوں میں 14 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کے خلاف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے بعد لوڈشیڈنگ میں مزید شدت آگئی ،ْ فیڈر ٹرپنگ اور فنی خرابی کے نام پر بھی گھنٹوں بجلی بند کی جارہی ہے۔مستثنیٰ علاقوں میں گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، پی ای سی ایچ سوسائٹی، محمد عملی سوسائٹی، ایف بی ایریا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ،ْجن علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے ان میں اورنگی ٹاؤن، کورنگی، لانڈھی، کیماڑی، احسن آباد، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، کیماڑی، مواچھ گوٹھ اور مشرف کالونی سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔